سما ٹی وی کے حوالے سے بظاہر توہر سال دو بونس اور تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ورکرز دوست انتظامیہ ہونے کا تاثر پھیلا ہوا ہے لیکن درحقیقت وہاں چینل کے مالک عبدالعلیم خان کے علم میں لائے بغیر ورکرز دشمن اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں، رواں سال ہی چینل انتظامیہ کے کچھ ایسے ورکرز دشمن فیصلے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے سما کے ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل انتظامیہ کے تازہ ترین فیصلے کے مطابق یکم مئی (لیبرڈے) کی تعطیل کینسل کردی گئی ہے، ورکرز کو زبانی احکامات دیئے گئے ہیں کہ یکم مئی کو کسی کی چھٹی نہیں ہوگی، سب کو نارمل ڈیوٹی پر آنا ہے، اس سے پہلے عیدالفطر کی پانچ سرکاری تعطیلات کو کم کرکے تین کردیا گیا جب کہ تئیس مارچ کی تعطیل بھی ختم کردی گئی۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما ٹی وی میں تمام سرکاری چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں، یوم پاکستان کی چھٹی بھی نہیں دی گئی، عید پر پانچ سرکاری چھٹیوں میں سے صرف تین تعطیلات دی گئیں، اور اب یکم مئی کو بھی زبانی احکامات کے ذریعے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی میڈیا مزدوروں کی چھٹی ختم کردی گئی۔
یوم مزدور پر میڈیا مزدوروں کی چھٹی منسوخ۔۔
Facebook Comments