sahafi ke qatilo ki giraftari par izher e itmenan

یوم مزدور و آزادی صحافت پر ریلی، سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس  کا توسیعی اجلاس صدر طاہر حسن کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری  سردار لیاقت نے ایجنڈے سے متعلق سفارشات اور رپورٹ پیش کی۔  اجلاس میں بی ڈی ایم میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا اور ایف ایس سی کا اجلاس جو کہ مئی کے آخری ہفتے میں کراچی میں منعقد ہوگا اس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر بات کی گئی۔ اجلاس میں ایپنک کی بحالی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ ایپنک اور پی ایف یو جے مل کر صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو اور تیز کرنے میں مدد ملے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی کو عالمی یوم مزدور پر مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر  ریلی نکالی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ تین مئی کو آزادی صحافت کے حوالے سے  ہیومن رائٹس کمیشن  کے ساتھ مشترکہ کنونشن کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں مختلف میڈیا ہاؤسز میں یونٹس بنانے کے لیے بھی ابتدائی فیصلے کیے گئے، اور طے پایا کہ 17 اپریل بروز جمعرات کے یوجے کے توسیعی اجلاس میں یونٹس،ایف ای سی کے انتظامات اور یکم مئی،3 مئی سمیت دیگر امور کے حوالے سے زیر غور تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے جاویدچوہدری ارکان ایف ایس سی مظہر عباس، خورشید عباسی، امتیاز خان  کے یوجے کے نائب صدر وارث رضا ، جوائنٹ سیکرٹریز سید نعمت اللہ بخاری ، علی عمران جونئیر ، ملک آفتاب حسین، ماجد خان اور سینیئر صحافی اغا خالد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں