پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ملک کے مزدور اکٹھے ہوکر جدوجہد نہیں کرتے تب تک سیٹھ ہم کو ایک ایک کرکے مارتے رہیں گے۔ صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل کیلئے اب ٹھوس جدوجہد کی جائے گی اور یہ ورکرز کی خوشحالی کا سال ہوگا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان و دیگر قائدین نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم نے کارکنوں کے حقوق کیلئے باہر نکلنا ہے، جس دن ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا حکومت اور مالکان فوری مذاکرات کیلئے پہنچیں گے۔ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے تاحیات چیئرمین زمرد خان، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور دیگر یونین کے قائدین نے پی ایف یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ہم آپ کی جدوجہد میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ جب تک ملک بھر کے مزدور ایک ساتھ ملکر جدوجہد نہیں کرتے تو ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکیں گے، ہم صحافیوں کے حقوق کے تحریک کا جلد آغاز کریں گے اور ایک دوسرے کے حقوق کیلئے لڑیں گے اور یہ سال ورکرز کی خوشحالی کا سال ہوگا۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)