ye farah kon hai | Shakeel Naich

یہ فرح کون ہیں ؟

تحریر : شکیل نائچ

دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب بنے وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں عثمان بزدار کو ایک ربڑ اسٹیمپ بنا کر بٹھا دیا گیا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک خاتون فرح کو ایک کمرہ دیا گیا فرح کے لئے کہا گیا کہ وہ بشریٰ بیبی کی سہیلی ہیں فرح نے آتے ہی تبادلوں اور تقرریوں میں بھاری نذرانے لینے لگیں ۔میرا ایک بیوروکریٹ خاندان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے اس خاندان کا آدھے افراد پنجاب میں بیوروکریٹ ہیں 2019ء میں اس خاندان کے پاس گیا تو ہوش اُڑا دینے والی خبر ملی کہ فرح نے لاہور میں ایک خاتون افسر کو ڈپٹی کمشنر لگانے کے لئے کتنی رقم لی جو بات کی گئی وہ ناقابل تردید تھی ۔کیونکہ کس نے رقم جمع کی کس نے رقم جاکر ادا کی سب باتیں سامنے تھیں میں نے اخبار میں خبر دی مجھ سے سوالات ہوئے میں نے جوابات دیئے تب جا کر خبر شائع ہوئی ۔

فرح اور اس کے حواریوں کو غصہ آیا کہ لاہور کی خبر کراچی سے کیسے شائع ہوئی کراچی کے صحافی کو کیسے پتہ چلا ؟ خیر وہ معاملہ تو سنبھال لیا بعد میں فرح کی خبریں ملتی رہیں اور ہم صبر کے سوا کچھ نہیں کر سکتے تھے ۔آج چار اپریل اتوار کے روز پی ٹی آئی کے رہنما نے فرح کی ساری کہانیاں پریس کانفرنس میں کھول کر رکھ دیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ فرح اس ملک سے فرار ہو گئی ہیں ۔

ہمارا صرف اتنا سا سوال ہے کہ ہم صحافیوں میں کراچی میں بیٹھ کر فرح کی لوٹ مار کی خبریں مل رہی تھیں تو کیا عمران خان کو پتہ نہیں چلا ؟ اگر پتہ تھا تو کارروائی کیوں نہیں کی یا رو وہ خود اس کھیل کا حصہ تھے ۔دوسری بات یہ کہ اگر انہیں علم نہ تھا تو پھر وہ وزیر اعظم جیسے عہدے کے لئے اہل تھے ؟ یہ سوالات عوام پر چھوڑتے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے فرح ہمارے نظام ، عمران خان اور عوام کے منہ پر تمانچہ مار کر بیرون ملک چلی گئی ہیں ۔(شکیل نائچ)۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں