تجزیہ کار و اینکر حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کاکابینہ میں وزرا کے معاملے پر یہی رویہ رہا تو یہ کمپنی بھی زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی یہ کہ کوئی نہ کوئی لاڈلہ اس ملک پر مسلط ہوتا ہے۔حامد میر نے کہا کہ ان کی اپنی تقسیم جو ہوئی ہے اس میں سندھ اور جنوبی پنجاب کا غلبہ نظر آتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے آپ کو صرف سندھ تک محدود کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ آپ کو یاد ہو گا کہ جس پی ڈی ایم سے بلاول نکلے تھے اس سے پہلے انہوں نے آپ کو نکلوایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میرے خیال میں اپنا خاطر خواہ حصہ لے چکے ہیں،اور پیپلز پارٹی کے اس کے علاوہ ان کے اور بھی مفاد ہیں جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ لندن گئے ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر ان بڑی پارٹیوں کا یہ رویہ رہا تو یہ کمپنی بھی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکے گی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)