yasir nawaz ne production direction chordi

یاسرنواز نےپروڈکشن،ڈائریکشن چھوڑ دی۔۔

اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاسر نواز نے ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔۔انہوں نے مداحوں کو یہ اطلاع سوشل میڈیا پراپنی ایک سٹوری کے ذریعے دی۔یاسر نواز نے لکھا کہ میں نے اب سیریلز کی پروڈکش اور ہدایتکاری روک دی ہے ۔یاسر نے فُل ٹائم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا، زبردست ڈراموں اور فلموں کی تیاری اور ہدایت کاری کی۔روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق یاسر نواز کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ ڈراموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کا کام چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے تم کون پیا، چپ رہو، سات پردوں میں، تھوڑی سی وفا سمیت کئی مقبول عام سیریلز ڈائریکٹ کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین کی بہت سی پروڈکشنز جنہوں نے کھڑکی توڑ بزنس کیا جیسے مہرالنسا وی لب یو، رانگ نمبر 2 بھی یاسر نواز کے نام ہیں۔ یاسر نواز سنہ 2002 میں اداکارہ ندا یاسر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے، شوبز کے اس معروف جوڑے کے 3 بچے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں