single reh kar bhi khush hun

یمنی زیدی بہترین اداکارہ کا لکس ایوارڈ جیت گئیں۔۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یمنیٰ زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں۔یمنیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی۔ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو دیا گیا جبکہ سینئر اداکارہ  اور ڈائرکٹر مرینہ خان نے چینج میکر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔ تقریب میں مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ پرفارمنس پیش کی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفیٰ ، صبا قمر اور احمد علی بٹ نے انجام دئیے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز، فیشن اور اسٹائل انڈسٹری کی مشہورشخصیات نے شرکت کی۔لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فلموں کی سپر اسٹار ریما خان اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول اداکارہ مرینہ خان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ان دونوں فنکاراؤں کے فن پر ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔عصر حاضر کی نمبر ون اداکارہ صبا قمر نے ریما پر فلمائے گئے فلمی گانوں پر شاندار پرفارمنس پیش کی جس میں ریما خان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ریما خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام کو بہتر سے بہترین بنانے پر توجہ دی اور کامیابی سمیٹی، ناقدین کی وجہ سے اپنے کام پر زیادہ توجہ دی۔نئی نسل کے ابھرتے ہوئے گلوکار کیفی خلیل ایوارڈز تقریب میں توجہ کا مرکز بن گئے۔22 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں انہوں نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر اپنا سب سے مقبول گیت ’کہانی سنو‘ پیش کیا تو تقریب میں موجود موسیقی کے دیوانے جھوم اٹھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں