sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

یہاں صحافی مکمل غیرمحفوظ ہیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، پریس سیکریٹری عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے 2 نومبر صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کے صحافیوں پر جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، صحافی یہاں مکمل طورپر غیر محفوظ ہوگئے ہیں ، خاص طورپر سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں صحافتی اداروں اور صحافیوں کو مختلف طبقات ،سرکاری مشینری اور حکومتی ذمہ داران کی جانب سے ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے ۔ صحافیوں کو شہید کرنے والے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کا قانون تو بنایا جاسکتا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے صحافیوں کے خلاف جرائم کے اعدادوشمار میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ ملک بھر کے صحافی ، کیمرہ مین ، فوٹو گرافر اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد ایک طرف تو ملازمت کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو دوسری جانب انہیں حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے کی پاداش میں ریاستی اداروں ، حکومتی ذمہ داران ، دہشت گرد تنظیموں ، انتہاپسند اور فرقہ وارانہ تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں دینا حد تو یہ کہ انہیں شہید تک کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کئے جانے اور انہیں ملازمت سے برطرف کرائے جانا تک معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید ارشد شریف سندھ کے صحافی جان محمد مہر ، نصراللہ گاڈھی سمیت دیگر شہید صحافیوں کے قاتل آج تک آزاد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے صحافیوں نے ملک میں جمہوریت اور آزادی رائے کے اظہار کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے صدر، وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، پاکستان میں اور خاص طورپر شورش زدہ علاقوں میں صحافت کرنے والے اور میڈیا سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے ، صحافیوں کو مکمل مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ نوائے اخبار، خبریں اخبار سمیت دیگر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے وہ صحافی جن کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں انہیں فوری طورپر تنخواہیں ادا کی جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں