X par tamam sarifeen se mahana fees wasooli ka faisla

ایکس پر جلد وڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ۔۔

حال ہی میں ٹوئٹر سے ایکس میں بدلنے والے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا جائے گا۔ایکس کی سی ای او لِنڈا یکارِینو نے ایک انٹرویو کے دوران متوقع فیچر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو چیٹ کا فیچر فون نمبر منکشف ہوئے بغیر دستیاب ہوگا۔ایکس کی جانب سے ویڈیو کال فیچر کی شمولیت کا قدم عین اس وقت اٹھایا گیا ہے جب سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز کی جانب سے ویڈیو کال فیچر کے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے پلیٹ فارم کو مشکلات کا سامنا ہے۔وضح رہے ماہِ جون میں لِنڈا یکارِینو کی بطور سی ای او تعیناتی کا مقصد پلیٹ فارم میں استحکام اور تبدیلی لانا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں