X par ab koi kisi ko block nahi kar sakega

ایکس پر جلد نئی پریمیم سبسکرپشن کی لانچنگ۔۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے سبسکرپشن پلان میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس جلد نئی پریمیئم سبسکرپشن لاؤنچ کرنے جارہا ہے۔ایلون مسک نے یہ اعلان ایکس پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پلان دو سطحی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پلان جلد لاؤنچ ہوجائے گا، تاہم انہوں نے اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ایکس کے چیف نے کہا کہ اس دو سطحی پلان میں ایک سطح وہ ہوگی جہاں پر پہلے سے نافذالعمل پلان سے بھی کم چارجز میں سبسکرپشن دی جائے گی جبکہ دوسرا والا قدرے مہنگا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ سستے پلان میں سے اشتہارات کو نہیں ہٹایا جائے گا جبکہ مہنگی سبسکرپشن اشتہاروں سے آزاد ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں