امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو پاکستان میں مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے ایکس کو مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی۔دنیانیوز کے مطابق ایکس کو بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے۔
Facebook Comments