چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش بارے کوئی ہدایات نہیں دیں لیکن کسی کو اس معاملے کی ذمے داری لینی چاہئے۔ایکس بندش کا معاملہ وزارت داخلہ میں اٹھائینگے ، سوشل میڈیا سائٹ کی بندش بارے کنفیوژن ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکس بندش بارے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن یہ معاملہ کلیئر ہونا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کیلئے ہمیشہ وزارت داخلہ کی طرف سے ہی ڈائریکشن آنی ہوتی ہیں، یہ رولز ہیں۔ میں اسٹاف سے پوچھتا ہوں کہ میرا تو انٹرنیٹ چل رہا ہے میرے پاس تو کوئی وی پی این نہیں تو یہ کیا ہے۔
Facebook Comments