پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز متاثر ہوئے 17 دن ہوچکے ہیں، لیکن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایکس کی سروس بحال ہے۔سعودی میڈیا گروپ ”اردو نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران نگراں وزیراعظم سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان میں ایکس یا ٹوئٹر کی سروسز کیوں بند ہیں اور کب تک بحال ہوں گی تو ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ایکس (ٹوئٹر) بحال ہے اور اگر اس میں کوئی ٹیکنیکل ایشوز ہیں تو امید ہے کہ جونہی نئی حکومت آئے گی تو وہ اس کو ایڈریس کرے گی اور حل کر لے گی۔واضح رہے کہ عوام میں بھی کچھ لوگ ایکس کے استعمال کیلے وی پی این کا سہارا لے رہے ہیں، تاہم، اب کچھ رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وی پی این پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
Facebook Comments