X par ab koi kisi ko block nahi kar sakega

ایکس کی مالیت دو سال میں اناسی فیصد گھٹ گئی۔۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ( ایکس)ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے لگ بھگ 2 سال بعد اس کی مالیت 79 فیصد تک گھٹ چکی ہے۔سرمایہ کار کمپنی فیڈیلیٹی نے ایلون مسک کو یہ سوشل میڈیا کمپنی خریدنے میں مدد کی تھی۔اس کمپنی نے بھی شروع میں لگ بھگ ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ایکس میں کی تھی اور اب اس کے تخمینے کے مطابق اس کے حصص کی قیمت گھٹ 41 لاکھ 90 ہزار ڈالرز رہ چکی ہے۔یعنی ایکس کی قدر میں اکتوبر 2022 سے اگست 2024 کے آخر تک 78.7 فیصد کمی آئی، اگر اس تخمینے کو درست مانا جائے تو ایلون مسک نے جس کمپنی کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا، اس کی مالیت اب محض 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی اشتہاری آمدنی میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں