X par ab koi kisi ko block nahi kar sakega

ایکس کی بحالی کا فیصلہ نومنتخب حکومت پر چھوڑ دیاگیا۔۔

نگران حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر)کی بحالی کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا۔’پروپاکستانی‘ حکومت اور ملکی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے سبب کچھ دنوں سے ایکس کو پاکستان میں بند ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایکس کو کھولنے کا فیصلہ نئی حکومت ہی کرے گی۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایکس کی انتظامیہ پاکستان کے مقامی قوانین کی پاسداری کرنے اور ممنوعہ مواد کو ہٹانے میں ناکام رہی جس پر اس پر پابندی عائد کی گئی۔ ایکس سے متعدد بار ممنوعہ مواد کو ہٹانے کو کہا گیا، تاہم ان کی طرف سے بہت تھوڑا مواد ہٹایا گیا جس پر حکومت کو اس کی بندش کا فیصلہ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی بندش کو 11دن ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں