گلوکارہ میشا شفیع کی مجسٹریٹ کی عدالت میں طلبی کے خلاف لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست کی سماعت کی گئی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 3 جولائی تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔میشا شفیع نے علی ظفر کے مقدمے میں مجسٹریٹ کی عدالت میں طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے۔میشا نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی استدعا کی ہے۔
Facebook Comments