رائٹرز گلڈز ہاوسنگ سوسائٹی کا اہم اجلاس۔۔

رائٹر گلڈز ہاوسنگ سوسائٹی کا اہم اجلاس کراچی ہیڈ آفس میں منقعد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اس موقع سید امتیاز الحق بخاری نے تمام ممبران کی آمد پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائٹر گلڈ سوسائٹی میں سب سے زیادہ حق دار الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندہ لوگ ہیں اور انشاءﷲ ہم حق داروں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا بھر پور کردارادا کرینگےکچھ عناصر  منفی ہتکنھڈے استعمال کررہے ہیں ہم ان کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور اس سوسائٹی پر نظر نہ رکھیں ورنہ ان عناصر کو میڈیا کے سامنے بے نقاب کرنا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسرے مرحلے میں بھی مذید صحافیوں کو سوسائٹی میں پلاٹ دینے پلان مرتب کرنے کے خواہش مند ہیں فرید احمد مون نے کہا کہ سوسائٹی کے حوالے سے تمام تر لیگلز چیزیں پوری ہیں تمام اداروں سے این او سیز مکمل ہیں نقشے وغیرہ منظور شدہ ہیں تقربیا تمام تر کام مکمل ہے ہر چیز صاف و شفاف ہے اب ہم انشاءﷲ تعمیرات کی طرف بڑھ رہے ہیں اس کے بعد آلاٹیز کو ڈلیور کرینگے معروف ٹی وی اینکر علی رضا نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت خوشگوار رہا ہم سید امتیاز الحق بخآری کی پچس سالا خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو صحافی برادری کے ساتھ ساتھ  عام لوگوں کا احساس بھی کرتے ہیں سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اور معروف سینئر صحافی جاوید اصغر چوہدری نے کہا کہ ہم سب امتیاز الحق بخاری کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاءﷲ یہ ایک اچھا کام ہونے جارہا ہے اس موقع پر پروفیسر شاداب احسانی، جاوید اصغر چوہدری، امتیاز خان فاران، علی رضا، کاظم حسین ایڈوکیٹ، فرید احمد مون، فرحان درانی، کاشف حسین، آفتاب خان، سید معاذ الحق بخاری، عثمان علی بیگ، آغا خالد، وسیم خان، انور حسینی، احرار خان، جی اے خان، ایم اسد اقبال، مقبول احمد، شکیل یامین کانگا، ظفر دارا، باقرعلی خان، شاہکار علی رضا، موجود تھے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں