ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کے معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی سے گرین سگنل ملنے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ رابطہ کیا اور ویزے کے حصول مند صحافیوں کو کل سے پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کے لئے رابطے کئے اور کہا کہ وہ صبح پاسپورٹس اور دستاویزات سمیت بھارتی ہائی کمیشن آجائیں انہیں فوری بھارتی ویزہ جاری کردیا جائے گا ،خود نہ آنے کی صورت میں کوریئرسروس کے ذریعے بھی ویزوں کے اجرا کی یقین دہانی کرادی ہے۔ دریں اثنا سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔راج دیپ سرڈیسائی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔سینئر بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ صحافی کیوں سیاسی دنگل کا شکار ہوں، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپنانا چاہیے۔
ورلڈکپ، ویزوں کیلئے بھارت کا پاکستانی صحافیوں سے رابطہ۔۔
Facebook Comments