پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2023ء کےلیے پاکستان کے صحافیوں اور فیز کے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پاکستانی فیز اور صحافیوں کو ویزا کےلیے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، ویزے کے اجرا میں تاخیر سے بورڈ اور فینز میں بھی تشویش ہے۔پی سی بی کے مطابق کسی بھی بڑے ایونٹ کی کامیابی میں فینز اور صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، ہم اس معاملہ پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں۔پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی فیز اور صحافی جلد بھارت میں نظر آئیں گے۔ دریں اثنا پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ولڈ کپ کی کوریج سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امجد عزیز ملک کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کو اس معاملے پر آواز اٹھانا چاہیے، دنیا بھر میں اسپورٹس جرنلسٹس امن کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ایسے میں انہیں کوریج سے روکنے کا عمل قابل مذمت ہے، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جہاں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر سمیت بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے بھارتی حکومت پاکستانی صحافیوں سے خوفزدہ ہے کہ کہیں وہ زمینی حقائق نہ جان لیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے ، اسپورٹس جرنلسٹس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ولڈ کپ کی کوریج کرنے والے خواہشمند صحافیوں میں اکثریت ان کی ہے جو کئی بار بھارت کا سفر کرچکے ہیں، ان صحافیوں کے پاس آئی سی سی کی ایکریڈیشن اور ویزا سپورٹ لیٹر موجود ہے لہذا پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن آئی سی سی اور بھارت سے فی الفور ویزے جاری کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔۔۔۔
ورلڈکپ،پاکستانی صحافی ابتک بھارتی ویزے سے محروم۔۔
Facebook Comments