sahafion ke tahaffuz keliye moiyassar qanoon saazi ki zaroorat hai

ورکنگ جرنلسٹس کے واجبات اداکرائیں گے، احمد شاہ۔۔

سندھ کے نگران وزیراطلاعات ، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے پیر کے روز  کراچی پریس کلب کا دورہ کیا ،پریس کلب کےعہدیداران و اراکین سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ وزارت کا حلف لینے کے بعد میں پہلی بار جس ادارے میں حاضر ہوا ہوں وہ کراچی پریس کلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرے گھر کی مانند ہے اور یہاں کے عہدیداران و اراکین سب میرے دوست اور بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب معتبر اور محترم تاریخ کا حامل ادارہ ہے اور اظہارِ رائے کی آزادیوں کے لئے پریس کلب کی خدمات شاندار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب میری پہلی تربیت گاہ ہے۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں بحیثیت وزیر بھی آپ کو پریس کلب میں ملوں گا اور آپ کے مسائل کو اس پریس کلب میں ہی بیٹھ کر حل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس کلب میں بہت عرصے پہلے سے آتا رہا ہوں۔اس پریس کلب کی خدمات اور تاریخ شاندار اور بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا واچ ڈاگ ہے آپ اصلاح کی غرض سے نشاندھی کرتے ہیں اور آپ کی نشاندھی کئے گئے مسائل پر بہتری ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ہماری ٹیم کے کپتان ہیں اور ہمیں ان کی ٹیم کا کیا گیا کام میڈیا کے دوستوں کی مدد سے عوام کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آرٹس کونسل میں ہر قوم، قبیلے اور عقیدے کے مشاہیر کو ساتھ بٹھایا ہے اور معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر کوشش کو ممکن بنائیں گے اور جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صحافیوں کے مسائل وزیرِ اعلیٰ سندھ کی معاونت اور سرپرستی کے ساتھ بروقت حل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمۂ اطلاعات صحافیوں کا محکمہ ہے۔ آپ کی مدد سے صحافیوں کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم روز آپ سے ملیں گے اور باہمی رابطے کے زریعے مسائل حل کریں گے۔ورکنگ جرنلسٹ کے واجبات بھی ادا کرائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کے دیئے گئے مینڈیٹ پر یقین ہے اور لوگ اسی بنیاد پر ہم سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن عوام کے نمائندے منتخب کرنے کا سب سے مناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ رابطوں کے زریعے آپ کے مسائل کو سنیں اور سمجھیں گے اور ان کے حل کو ممکن بنائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں