وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جن جن میڈیا ہاؤسز کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہارات کی مد میں ادائیگی کردی گئی ہے اور اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنے ملازمین کو تنخوائیں ادا نہیں کی ہیں ہم ان کو ادائیگی کی دوسری قسط ان سے کئے گئے معاہدے کے تحت ادا نہیں کریں گے۔ ملک بھر میں صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ اور صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ گذشتہ چھ سے آٹھ ماہ میں ہوا ہے اور اس کی ذمہ دار موجودہ وفاقی حکومت کی بدترین معاشی پالیسی ہے۔ ہم نیوز ون کے رپورٹر ایس ایم عرفان کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے ادارے سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کی نہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بلکہ مرحوم ایس ایم عرفان کے اہلخانہ کی بھی مالی معاونت کرے۔ وہ بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بیان دے رہے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ مرحوم ایس ایم عرفان کی وفات پر صحافی برادری میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور انہوں نے اس کا اظہار آج اسمبلی کے باہر اور اسمبلی میں اپنے احتجاج سے بھی کیا ہے۔
ورکرزدشمن چینلز کو ادائیگیاں نہیں کرینگے،حکومت سندھ
Facebook Comments