aik news mein october ki salary nadard

ورکرز ، اینکرز نکالنے کا سلسلہ جاری، تنخواہیں ندارد۔۔

پی این این نے ایک نیوز کے طور پر نام تو بدل لیا لیکن ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اپنا چلن نہ بدلا ۔ جولائی کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی جبکہ متعدد ملازمین کو پچھلے دو ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلسل ورکرز اور اینکرز کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اجمل جامی ادارہ چھوڑ گئے اور احمد بٹ کا  پروگرام بھی بند کردیا گیا ۔ جس کے بعد اجمل جامی سنونیوز جوائن کرچکے ہیں ۔ نیوزروم اور پی سی آر سے پچھلے ماہ بھی کئی افراد کو ملازمت سے نکال دیا گیا جن میں سے زیادہ تر چینل کے پریذیڈنٹ  دوسرے اداروں سے اپنی ٹیم کے طور پر لائے تھے ۔ اس ماہ بھی نیوزروم ، پی سی آر ، بیوروز اور معاوضے پر کام کرنے والے اوورسیز رپورٹرز کونوٹس مل چکے ہیں کہ وہ ایک ماہ میں اپنی ملازمت کا بندوبست کرلیں ۔ ٹی وی چینل کے مالک  جس کے بھائی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی  ہیں ۔ ملازمین میں ان کے خلاف شدید ردعمل پایا جارہا ہے ۔لاہور ہیڈآفس میں ورکرز نے پپو کو بتایا کہ ۔۔ چینل کے مالک کے  دوبیٹوں کی شادی بھی ہونے جارہی ہے ۔ تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کہتے ہیں لگتا ہے کہ ہماری تنخواہیں شادی کے انتظامات پر لگائی جارہی ہیں جیسے انڈیا میں کہا جارہا تھا کہ امبانی نے بیٹے کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پیکجز کے ریٹ بڑھا دیئے تھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں