SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

ورکرزکی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ۔۔

سماء میں دونوں عیدوں پر ایک سیلری کے برابر بونس ملنے کے بعد اب ورکرز کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پچاس ہزار اور اس سے اوپر کی تنخواہ والوں کا پندرہ فیصد انکریمنٹ لگایاگیا ہے۔۔ جب کہ پچاس ہزار سے کم سیلری والوں کا دس فیصد انکریمنٹ لگا ہے، جنہیں جولائی کی تنخواہ کے ساتھ ادا بھی کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ سما میں ملازمین کی اب کم سے کم تنخواہ تیس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال سے کم جاب والے یعنی جنہیں ابھی سما میں آئے ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ان کا انکریمنٹ نہیں لگایاگیا ہے۔۔ اور جن کا اس سال کے شروع میں انکریمنٹ لگ گیا تھا ان کا بھی انکریمنٹ نہیں لگایا گیا۔۔ پپو نے ایک دلچسپ بات شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ۔۔ سما  کے ورکرز عمران جونیئر ڈاٹ کام کی  اس طرح کی خبروں سے پریشان ہوتے ہیں۔۔ پریشان ہونے والوں کی اکثریت شادی شدہ ہے ان کا موقف ہے کہ جب اس طرح کی خبریں لگتی ہیں تو گھر میں بیویوں کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے ، جب ان سے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کیاجاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر پڑھ چکے ہیں، آپ کی سیلری بڑھ گئی ہے۔۔ پپو نے اپنی ایک آنکھ میچتے ہوئے کہا کہ۔۔ اس کا مطلب ہے پپو اب میڈیا ورکرز کے گھروں میں بھی داخل ہوچکا ہے۔۔ اور وہاں بھی اپنے چاہنے والے بنالئے ہیں۔۔پپو نے دیگر چینلز مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ سما سے سبق حاصل کریں اور اپنے ورکرز کا دھیان رکھیں جن کی وجہ سے ان کی ٹور اور بھرم بازی قائم ہے، کئی چینلز ایسے ہیں جہاں برسوں ہوگئے کسی ورکر کا ایک روپیہ تک نہیں بڑھایاگیا۔۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں