پشاور سے شائع ہونے والے روزنامہ مشرق کے ذمے صحافی کے ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ کی مد میں بقایات کی ادائیگی کے لیے وزارت اطلاعات کو عدالتی احکامات موصول ہو گئے ہیں۔صحافیوں کو ویج بورڈ ایوارڈ کے تحت تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کے لیے قائم ٹریبونل (آئی ٹی این ای) کے فیصلے کے مطابق صحافی فیصل نواز نے روزنامہ مشرق میں 21 برس کام کیا اور اُن کے بقایا جات 12 لاکھ 60 ہزار بنتے ہیں۔درخواست گزار صحافی کے وکیل مدثر لطیف عباسی نے بتایا کہ فیصلے کے خلاف روزنامہ مشرق نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت عالیہ نے روزنامہ مشرق کی اپیل خارج کی اور آئی ٹی این ای کا فیصلہ بحال رکھا۔ایڈووکیٹ مدثر لطیف عباسی نے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے آئی ٹی این ای سے ڈگری جاری کرنے کی درخواست کی۔ آئی ٹی این ای نے وفاقی وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ فیصل نواز کو عدالتی فیصلے کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک روزنامہ مشرق کی سینٹرل میڈیا لسٹ میں شمولیت کو معطل رکھا جائے اور اخبار کو سرکاری اشتہارات کی مد میں دی جانے والی رقم بھی روک دی جائے۔
ورکرواجبات کی لڑائی جیت گیا۔۔
Facebook Comments