کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت کی خصوصی عدالت میں بائیس اگست میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوگئی، جس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان، شاہد پاشا اور کنورنوید جمیل عدالت میں پیش ہوئے۔۔ گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر گواہ نہ آئے تو تفتیشی افسر اور استغاثہ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔۔ عدالت نے میڈیا ہائوس پرحملہ اور اشتعال انگیز تقریر کےدونوں مقدمات کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔۔
Facebook Comments