پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے چیئرمین مرزا سلیم بیگ نے کہاہے کہ پاکستان میں بغیر لائسنس کے بھارت سمیت کسی بھی غیرملکی چینلز کوچلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بھارتی چینلز کے خلاف مہم میں پیمرا نے 15ہزار سے زائدآلات ضبط کیے ہیں،بھارتی نشریات کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والی مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہے۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تحت بھارتی چینلز نشر کرنے والے ڈی ٹی ایچ آلات نذرآتش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ بھارتی چینلز کے خلاف جب سے مہم شروع ہوئی ہے پیمرا نے 15ہزار سے زائدآلات ضبط کیے ہیں، نومبر 2019 تک مقامی ڈی ٹی ایس متعارف کرادیا جائے گا اور پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو نہ صرف فائدہ پہنچے گا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوںگے
Facebook Comments