bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

سبسڈی کی واپسی سے پی ٹی وی کو مشکلات کا سامنا۔۔۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی سکرین میں بہتری لائی ہے،پی ٹی وی سپورٹس نے ایشیاء کپ کے دو سال کے رائٹس حاصل کرلئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کو مزید بہتر بنائیں، ہم پی سی بی سے جی ٹو جی معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں،پی ٹی وی ہوم کو آئوٹ سورس کرنے پر کام کر رہے ہیں،پی ٹی وی ورلڈ کو از سر نو فعال اور جدید تقاضوں کے مطابق ری ویمپ کیا جا رہا ہے، سبسڈی کی واپسی سے پی ٹی وی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی وی سپورٹس کی ریٹنگ نجی چینلز کے مقابلے میں دو گنا ہے، پی ٹی وی نیشنل براڈ کاسٹر ہے، صحرائوں، دور دراز علاقوں میں بھی کرکٹ میچ دکھایا جاتا ہے، آئی سی سی کی ادائیگیاں زیر التوا تھیں، ہم نے مشکلات کے باوجود آئی سی سی کے رائٹس حاصل کئے، یہ نہیں ہو سکتا کہ بین الاقوامی میچ ناظرین کو نہ دکھائے جائیں، پی ٹی وی میں میرٹ پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنشنرز اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، نجی ٹی وی چینلز میں تین تین ماہ تنخواہیں نہیں ملتیں، چیئرمین کمیٹی علی ظفر نے کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پی ٹی وی کے مالی معاملات کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام کو طلب کرلیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا کہ ایس آر بی سی کے ملازمین کو پی ٹی وی کے ذریعے تنخواہیں ادا کی جا رہی تھیں،ایس آر بی سی کے ملازمین کو حال ہی میں تین ماہ کی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں، ہائی کورٹ میں ایس آر بی سی کی بحالی کی استدعا کی گئی ہے، ایس آر بی سی کا بزنس پلان تیار کیا گیا، کمیٹی کے اجلاس میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ پرانا رشتہ ہے،پی ایف یو جے کے افضل بٹ سے بھی اس حوالے سے بات چیت ہوئی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ذیلی کمیٹی تشکیل دے، تمام تفصیلات آ جائیں گی، جن صحافیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں