وہاڑی پریس کلب کے الیکشن میں مختار احمد بھٹی صدر جبکہ شاہد محمود مرزا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے الیکشن میں اتحاد گروپ کا پورا پینل بلامقابلہ منتخب ہوا چیئرمین الیکشن بورڈ میاں غلام حسین ایڈووکیٹ نے ایک گروپ کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر بلا مقابلہ پورے پینل کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر مختار احمد بھٹی، سینئر نائب صدر لال دین شیرازی، نائب صدر ون میاں وحید الرحمن، نائب صدر ٹو شیخ محمد رمضان، جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد عمران، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری، سیکرٹری نشرواشاعت ہا شم سلطان، لائبریری سیکرٹری راو آصف پومی، آڈیٹر طارق سعید، آڈیٹر حسنین دولتانہ، اور آفس سیکرٹری راو مرسلین الرحمن بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جبکہ15 رکنی مجلس عاملہ میں شیخ خالد مسعود ساجد، میاں غلام رسول، محمد اکمل جندران، میاں ساجد منظور، راو محمد رفیق کمانڈو، حافظ صالع محمد، محمد شبیر گوجر، ملک ذوالفقار حیدر، ساجد حسین کامریڈ، رانا تیمور علی، راشد خان جوئیہ، عمران رندھاوا، ملک محمد اکرام، محمد طیب مدنی اور رانا محمد سرور شامل ہیں ۔
