پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تو ان سے استعفیٰ لے لیا گیا اور ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ہے۔معروف صحافی تو تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے فیاض الحسن چوہان کو وزارت کیوں دی تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ پر جب بہت زیادہ تنقید کی جا تی تھی تو فیاض الحسن چوہان بھی ان لوگوں میں سے ایک تھے جو میرے دفاع میں سامنے آ تے تھے اور مخالفین کو جواب دیتے تھے، میں اس احسان کا بدلہ چکانا چاہتا تھا اس لئے ان کو وزارت دی تھی۔
Facebook Comments