لاہور کا نیوزچینل سیون نیوز ملک بھر میں اچانک بند ہوگیا، جس کا نوٹس کسی نے نہیں لیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سیون نیوز دو روز سے ملک بھر میں بند ہے، اور ملک کے کسی بھی حصے میں کیبل اور سیٹلائٹ پر نہیں آرہا ہے۔۔ سیون نیوزکے کارکنوں کو بتایا گیا کہ پیمرا سے کوئی تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے پیمرا نے ہمارا چینل ملک بھر میں بندکردیا۔۔ لیکن جب پپو نے حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ سیٹلائٹ کا سالانہ کرایہ ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی فریکوئنسی بند کردی گئی۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ چینل انتظامیہ کوشش کررہی ہے کہ جلد سے جلد پیسے اکٹھے کرکے فیس جمع کرادیں ، امید ہے کہ دوسے تین روز میں چینل کی نشریات بحال ہوجائیں گی۔۔
Facebook Comments