سینئر صحافی فہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں سب کچھ پتہ ہے لیکن ہم بات نہیں کر سکتے ،میں عمران خان کو وزیر اعظم مانتا ہوں لیکن وہ یہ نہ کہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی ۔ 92نیوز کے پروگرام ”بریکنگ نیوز ود مالک “میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا کہ آج آپ میرے سے سوال کررہے ہیں لیکن آپ کو پتہ ہے کہ میں اس کا جواب نہیں دے سکتا ،کاشف عباسی بھی نہیں دے سکتے اور آپ بھی نہیں دے سکتے ،لیکن مجھے اور آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے دلوں میں کیا ہے ۔اس موقع پر محمد مالک نے کہا کہ میں آپ کو کھل کر کہتا ہوں کہ اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے ،پاک فوج نے تحریک لبیک پاکستان کو سپورٹ کیا ،اس سے بڑی غلطی یا نقصان ملک کو نہیں ہو سکتا ،اب بتائیں کیا کھل کے کہنے کو رہ گیا ہے ؟اس پر فہد حسین نے کہا کہ ہم وہ باتیں نہیں کر سکتے اور ہم وہ باتیں اس لیے نہیں کر سکتے کیونکہ جس پلیٹ فارم پر ہم بیٹھے ہیں ،یہ پلیٹ فارم وہ باتیں برداشت نہیں کر سکتا ،آج آپ میرے گھر چائے پر آ کر بیٹھیں تو ہماری باتیں مختلف ہونگی ۔۔
ٹی وی پر پورا سچ کیوں نہیں دکھایاجارہا؟؟
Facebook Comments