سینئر اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اسد عمر نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن عمران خان نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سے وزارت اطلاعات میں کوئی باقاعدہ وزیر نہیں ہے بلکہ فردوس عاشق اعوان بطور مشیر اطلاعات تمام معاملات چلا رہی ہیں۔ میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اسد عمر کو وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
نیا وفاقی وزیراطلاعات بنانے کی تیاریاں۔۔۔
Facebook Comments