تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت بڑے بڑے ظلم کئے ہیں، صاف پانی کی فراہمی ، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ دیکھا ، قبضہ گروپوں اور منشا بموں پر ہاتھ ڈالا ، ان کویہ کام نہیں کرنے چاہئے تھے ۔سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر قائد اعظم ہوتے تو لوگ ان پر بھی تنقید کرتے اور ایسی ایسی برائیاں نکالتے جو کبھی تھیں بھی نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت بڑے بڑے ظلم کئے ہیں، صاف پانی کی فراہمی ، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ دیکھا ، قبضہ گروپوں اور منشا بموں پر ہاتھ ڈالا ، ان کویہ کام نہیں کرنے چاہئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ آئین سپریم کورٹ کو سوموٹو کی اجازت دیتا ہے ، اس کو آئین سے نکال دیں، بات ختم ہوجائے گی،اس پارلیمنٹ نے جوبڑی مقدس ہے جس نے ایک دوسرے کو ڈاکو اورچور کہا ، ان کے مقدمات سابق چیف جسٹس نے کھولے جو نہیں کھولنے چاہئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کیا پانامہ کیس چیف جسٹس لائے تھے ؟ عوام کوحقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سیاستدانوں نے عوام کوتعلیم اورصحت سمیت کوئی ایک بھی سہولت دی ہے !جمہوریت کے مامے جو بنے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف نے صحافیوں کو کرپشن پر لگایا ، البتہ سٹیبلشمنٹ کو بھی اپنی حدود میں رہنا چاہئے ۔
صحافیوں کو کرپشن پر کس نے لگایا؟؟
Facebook Comments