گزشتہ روز رات میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب جب پی ٹی وی پر دکھایا گیا تو ایسا لگتا تھا کہ کسی اناڑی ٹیم نے اسے ریکارڈ کیاہے سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی پر لعن طعن کا عمل جاری ہے لیکن پپو نے پی ٹی وی کو بے قصور قرار دے دیا۔ پپو نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم کے خطاب کی خراب ریکارڈنگ کے پیچھے ان کے میڈیائی مشیر یوسف بیگ مرزا ہیں، ان کے مشورے پر وزیراعظم نے یہ ریکارڈنگ کرائی، ریکارڈنگ کے لئے یوسف بیگ مرزا نے خاص طور سے اپنی ٹیم بلوائی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کو رات میں ایک کیسٹ دی گئی اور کہاگیا کہ یہ وزیراعظم کا خطاب ہے اسے پلے کردو چنانچہ ایساہی کیاگیا جس کے بعد خطاب کا تماشہ بن گیا۔۔ پپو کے مطابق مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی وی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کوشش کرینگے کہ یوسف بیگ مرزا کی پی ٹی وی میں مداخلت کم ہو۔ پپو کے مطابق پہلے ایک معاون خصوصی کے چینل پر چئیرمین نیب کے خلاف بریکنگ چلوا کر وزیراعظم کو گندا کیا گیا اب دوسرے معاون خصوصی کی ٹیم کی کارکردگی نے مزید بدنامی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پپو نے حیرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب ایک معاون خصوصی نے اپنی ٹیم سے کیسے ریکارڈ کرایا اور اسے کوالٹی چیک کے بغیر کس نے جاکر ڈی وی (کیسٹ) جاکر پی ٹی وی کو دی اور کہا ایسے ہی چلادو؟؟؟ پپو نے وزیراعظم اور متعلقہ اداروں سے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاہے۔
وزیراعظم کا خطاب، خراب ریکارڈنگ کا ذمہ دار کون؟؟
Facebook Comments
عمران خان آج کے دور کے محمد خان جونیجو ہیں۔یہ جتنا آگے بڑھیں اتنا ہی پیچھے گھسیٹے جائیں گے