اے آر وائی حیدرآباد میں بیورو چیف کون ۔۔اسٹاف کسے بیورو چیف مانیں پریشان۔۔ اے آر وائی حیدرآباد کے دونوں رپورٹرز میں بیورو چیف کے عہدے لئے جنگ جاری ایک رپورٹر کہتا ہے وہ بیورو چیف ہے جبکہ دوسرے رپورٹر کے بقول وہ بیورو چیف ہے۔۔ ساری صورتحال میں کیمرہ مین اور این ایل ای پھنس کر رہ گئے ہیں ایک رپورٹر کو صحافتی تنظیم کے رہنما وبیورو چیف اندرون سندھ جبکہ دوسرے کو بیورو چیف کراچی کی حمایت حاصل ہے پپو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے دونوں رپورٹرز گھر پر آرام فرماتے رہتے ہیں اور کیمرہ مین سارہ دن ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں اور رپورٹرز کو خبروں کا بھی کیمرہ مینز سے پتہ چلتا یے اگر کیمرہ مین ایک رپورٹر کو بتائیں تو دوسرا ناراض دوسرے کو بتائیں تو پہلا ناراض ہوجاتاہے۔۔
Facebook Comments