شاہد مسعود نے کسے ناراض کرڈالا۔۔؟؟

معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بہت بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں اور اس لئے پھنس گئے ہیں جبکہ ان کی ضمانت کی سب سے بڑی مخالفت کرنے والا اور کوئی نہیں بلکہ پی ٹی وی کے وکلاءہیں اور یہ ادارہ فواد چوہدری کے ماتحت ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ ہمیں بھی بہت سارے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن وہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے پہلا پروگرام شروع کیا اور ان کی قابلیت پر کسی کو شک نہیں لیکن جب سے وہ گرفتار ہیں، کوئی شخص بھی ان کیساتھ ملاقات کیلئے نہیں گیا۔ جنہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کی تھی، انہوں نے پیسے واپس کر دئیے ہیں اور ان کی ضمانتیں بھی ہوئی ہیں مگر ڈاکٹر شاہد مسعود زیر عتاب ہیں۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق حامد میر نے وزیراعظم عمران خان سے بات کی کہ دیکھیں ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ کیا ہو رہا ہے اور اس فون کے فوراً بعد عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کی لیکن اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا۔ پاکستان ٹیلی ویژن وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ماتحت ہے اور ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی سب سے بڑی مخالفت کرنے والے پی ٹی وی کے وکلاءہیں اور ایف آئی اے والے بھی ضمانت کیخلاف ہیں۔رﺅف کلاسرا نے کہا کہ مجھے شک پڑتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بہت بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں کیونکہ عمران خان کو ان سے کوئی تکلیف نہیں اور کسی وزیروں کو بھی کوئی تکلیف نہیں حالانکہ وزیراعظم یا وزراءکو ان کیساتھ کوئی مسئلہ ہونا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہے، لگتا ہے کہ وہ بہت بڑے آدمی کو ناراض کر بیٹھے ہیں اور پھنس گئے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں