White paper will be issue on Journalist Union White paper will be issue on Journalist Union

صحافتی تنظیموں کے کردار پر” وائٹ پیپر” شائع کرنے کا فیصلہ

 نیوز ایکشن کمیٹی نے موجودہ میڈیا بحران پر صحافتی تنظیموں کے کردار کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ  نیوز ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ،جس کی صدارت کنوینر عمیر علی انجم نے کی ۔اجلاس میں نیوز ایکشن کمیٹی کی اب تک ہونے والی سرگرمیوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمیر علی انجم نے اجلاس کو بتایا کہ لیگل ایڈ کمیٹی کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔معروف قانون دان علی احمد کرد نے اس حوالے سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کے انفرادی کیسز کی بجائے اجتماعی طور پر عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں گی ۔نیوز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے اسٹیشن ہیڈ کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا بحران پر صحافتی تنظیموں کے مجرمانہ کردار پر وائٹ پیپر شائع کیا جائے ،جس میں ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے اس بحران کے دوران طرز عمل کو صحافیوں کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا ۔اس ضمن میں سینئر صحافیوں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان تنظیموں کی دانستہ غفلت کے حوالے سے نشاندہی کرے گی ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں