white corolla gang ka shikaar bannay shehroz sabzwari

وائٹ کرولا گینگ کا شکار بنے شہروز سبزواری۔۔

اداکار شہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں وائٹ کرولا گینگ نے اغوا کرلیا تھا اور کئی گھنٹوں تک گاڑی میں بٹھا کر یرغمال بنائے رکھا۔ شہروز سبزواری عید الفطر کے موقع پر اپنی اہلیہ صدف کنول سمیت والدین بہروز سبزواری اور سفینہ سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جہاں دوران انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔۔ خوفناک واقعے سے متعلق اداکار نے بتایا کہ ان کا اغوا وقتی طور پر کیا گیا تھا، وائٹ کرولا گینگ کے  لوگ انہیں پورا دن کراچی کی سڑکوں پر لے کر گھومتے رہے اور ان کے پاس موجود دو اے ٹی ایم کارڈز سے پیسے نکلواتے رہے۔ شہروز سبزواری کے مطابق ملزمان نے وہ گھڑی بھی لے لی جو انہیں ان کے والد بہروز سبزواری نے دی تھی۔۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت دن وہ خوفزدہ رہے کیوں کہ کوئی آپ سے کچھ لے جائے تو اتنا محسوس نہیں ہوتا مگر کوئی آپ کو ہی اغوا کر کے ساتھ لے جائے تو یہ بہت خوفناک بات ہے۔۔ اس موقع پر بہروز سبزواری کا بتانا تھا کہ دراصل گینگ والے شہروز کو پہچان نہیں سکے تھے اسی لیے بچت ہو گئی، شہروز نے گینگ والوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک نوکری پیشہ شخص ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں