دو ماہ گزر جانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت اب تک پی ٹی وی کے ایم ڈی کی تقرری میں بری طرح ناکامی کا شکار ہے۔۔ پپو کاکہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں گزشتہ دوسال سے کوئی مستقل ایم ڈی نہیں مختلف اوقات میں عارضی طور پر کچھ لوگ چارج سنبھالتے رہے لیکن ہزاروں فائلیں اب تک رکی ہوئی ہیں۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ دنوں باصلاحیت اور محنتی ارشد خان کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم نے کرلیا تھا لیکن اس کے مقابلے پر ڈاکٹر نعمان نیاز سامنے آگئے جن کی پرچی اتنی تگڑی ہے کہ ارشد خان کی تقرری کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا اس میں انہیں ایم ڈی تو دور کی بات چیئرمین بھی نہیں بنایا گیا بلکہ پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بنادیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک کماؤ پوت ادارے کو جس طرح زبردستی من مانی کرکے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے لگتا ہے پی ٹی وی بھی بہت جلد تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا اور یہاں کام کرنے والے ہزاروں ورکرز کے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے ، پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے کی مثالیں سامنے ہیں جہاں کارکنان کا مستقبل اندھیرے کی نذر ہوچکا ہے
پی ٹی وی کا ایم ڈی کہاں غائب؟؟
Facebook Comments