ہرشخص کی پسندیدہ اور لازم ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک بڑی تبدیلی کرنے جارہاہے جس کے تحت اب فارورڈ میسجز ایک سے زیادہ گروپس میں بھیجنا ممکن نہیں رہے گا۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کو اب انتباہ کیا جائے گا جب وہ پہلے سے فارورڈ کیے گئے میسج کو متعدد واٹس ایپ گروپس میں بھیجنے کی کوشش کریں گے۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ میں کہا جائے گا کہ فارورڈ کردہ پیغامات صرف ایک گروپ چیٹ پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ویب بیٹا انفوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر پہلے کچھ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن اب اسے مزید ٹیسٹرز اور iOS صارفین کے لیے بھی بڑھایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم دنیا بھر میں غلط معلومات کے پروپیگنڈہ پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہو۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)