whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا سیفٹی فیچر متعارف۔۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسپیم کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچر پیش کیا ہے جو صارفین کو نامعلوم نمبر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر خبردار کرے گا۔نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جو واٹس ایپ کے 2.23.16.6 ورژن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی غیر مطلوب پیغامات کو رپورٹ یا بلاک کرنے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے، لیکن ان آپشنز کے چیٹ باڈی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے عموماً ان پر نظر نہیں جاتی۔تاہم، میٹا کی جانب ایک اوور لے اسکرین پر کام کیا جارہا ہے جو کسی بھی نامعلوم نمبر سے میسج موصول ہونے والے واضح ہوجایا کرے گی۔ یہ سیفٹی ٹول اسکرین پہلے سے موجود دو آپشن یعنی بلاک یا رپورٹ کو پیش کرتی ہے لیکن یہ اپ گریڈ انتباہ کو صارفین کی چیٹ ونڈو کے اوپر مزید واضح کر دے گی۔سیفٹی ٹولز ونڈو یہ بھی بتائی گی کہ ان نمبروں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ ان طریقوں میں فون میں موجود ملک کے کوڈ کی تصدیق کی اور اس نمبر سے جڑی تصویر اور نام کی تصدیق کی تجویز شامل ہے۔ واضح رہے واٹس ایپ ایپلی کیشن ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کرتی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں