سماجی رابطوں کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نئے سال کے موقع پر اپنی ایپلی کیشن میں نئے اپ ڈیٹس متعارف کرانے میں مصروف ہے جن میں فوری ریپلائی کیلئے شارٹ کٹ جیسے فیچرز شامل ہیں۔فی الوقت وائس کالز کیلئے ایک نئے انٹرفیس پر کام ہو رہا ہے جو بیک وقت اینڈروئیڈ اور آئی فونز دونوں کیلئے دستیاب ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ نیا ورژن زیادہ دلکش ہوگا جس میں بہتر رنگوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ گروپ کالز کو بھی بہتر بنانے پر کام ہو رہا ہے۔وائس کالز میں بھی دو طرفہ سیکورٹی (انکرپشن) کا فیچر فراہم کیا جائے گا جبکہ گروپ کالز میں شامل ہونے کیلئے ایک علیحدہ بٹن بھی دیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments