forward message mein ahtiat karen

واٹس ایپ نے فاروڈ میسیج کا آپشن ختم کردیا۔۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کے آگے بند باندھنے کیلئے فاروڈ میسجز کو آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی تاکہ افواہوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اربوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے کیلئے واٹس ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے یہ سہولت متعارف کرائی تھی کہ جو میسجز فاروڈ ہوتے تھے ان پر ڈبل تیر بنادیتے تھے تاکہ یہ پتا چلے کہ یہ میسج آپ کے پیارے نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ کیا گیا ہے، اب ایسے فارورڈ میسجز کو  مزید محدود کیا جارہا ہے اور یہ ایک سے زائد شخص کو ایک وقت میں فارورڈ نہیں کیے جاسکیں گے۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ضروری نہیں کہ تمام فاروڈ میسجز ہی افواہوں پر مبنی ہوں لیکن موجودہ حالات میں افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فارورڈنگ کے آپشن کو ایک وقت میں ایک چیٹ تک محدود کیا جائے۔عام لوگوں کیلئے تو واٹس ایپ نے میسج فارورڈنگ کی آپشن محدود کردی ہے لیکن ڈبلیو ایچ او سمیت 20 ممالک کی صحت کی وزارتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر واٹس ایپ درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ حکومتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لاکھوں لوگوں تک درست معلومات پہنچا رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں