whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

واٹس ایپ کون سے موبائل فونز پر چند دن کا مہمان ؟؟؟

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی طرف سے ایک اہم خبر جاری کی گئی ہے جس میں موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31مارچ 2022ءکے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ 24نیوز کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں