forward message mein ahtiat karen

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کیا بدل گئی؟؟

صارفین کے شدید رد عمل کے باعث واٹس ایپ جبراً نئی پالیسی اپنانے کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی ، ایپ کی جانب سے کہا گیا کہ پالیسی نہ اپنانے والے ان صارفین کا اکاؤنٹ فوری ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں یاددہانی کرائی جاتی رہے گی ۔گزشتہ برس واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نئی پرائیویسی پالیسی نہ اپنانے والے صارفین کو اکاؤنٹ 8فروری کو بند کر دیا جائے گا جس کے بعد صارفین نے دیگر ایپلی کیشنز کا رخ کرلیا تھا اور اس اقدام سے واٹس ایپ کو بری طرح جھٹکا لگا تھا۔صارفین کے اس شدید رعمل پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی واضاحتیں کی گئیں اور پہلے فیصلے کو تین ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا جو 15مئی تک تھا۔مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی کا اکاؤنٹ غیر فعال نہیں کیا جائے گا بلکہ نئی پالیسی اپنانے کیلئے یاددہانی کرائی جاتی رہے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں