whatsapp ki app banane wale taalib e ilm ki sarkaari sarparasti ka aelaan

واٹس ایپ طرزکی ایپ بنانے والے طالب علم کی سرکاری سرپرستی کا اعلان۔۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے واٹس ایپ طرز کی موبائل فون ایپلی کیشن بنانے والے کراچی کے کمسن طالب علم نبیل حیدر سے ملاقات کی، سید امین الحق نے نبیل حیدر کی صلاحیت و ہنر کو سراہتے ہوئے کہا کہ نبیل حیدر کو وزارت کے تحت نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ٹیکنیکل ٹریننگ سے کمسن نبیل حیدر کے ٹیلنٹ کو مستحکم کیا جاسکے، تربیت کے علاوہ ٹیلو ٹاک کی جانب سے معقول معاوضہ اور ضروری معاونت کی فراہمی کی جائے گی،15 سالہ نبیل حیدر نے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن بنانے کی کوشش کی تھی اور نبیل حیدر کی حوصلہ افزائی کیلئے فوری مطلوبہ اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں