سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس زیر صدارت کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد منعقدہوا جس میں مظفرآباد‘نیلم اور جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنر ز ایس پیز، محکمہ اطلاعات کے آفیسران اور ملکی سلامتی کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی سوشل میڈیا پرملک کی سلامتی ‘صدرآزادکشمیر ‘وزیراعظم آزادکشمیر ‘وزرء ‘چیف جسٹس صاحبان ‘چیف سیکرٹری آزادکشمیراور سرکاری اداروں کے خلاف اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور سوشل میڈیا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قانون ساز ی کی تحریک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تجویزدی کہ وٹس ایپ گروپس کوباضابطہ رجسٹرڈ کیا جانا چاہیے ۔
Facebook Comments