کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور سابق صدر نعمان رفیق سے ایک میڈیا گروپ میں تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا اور گروپ سے خارج کردیا گیا ۔ اس معاملے پر سی آر اے کے صدر رائو عمران کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں مونس سراج اور سالک شاہ اور خرم گلزار شامل ہوں گے ۔کمیٹی گروپ میں ہونے والی گفتگو کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی سابق صدر اور پولیس افسران کے درمیان ہونے والی گفتگو کا جائزہ لے گی ۔ کمیٹی خارج کرنے کی وجوہات اور دلائل کو سننے کے بعد میرٹ پر فیصلہ کرے گی ۔کمیٹی آئندہ تین روز میں گروپ میں ہونے والی بدمزگی اور خارج کرنے کے حوالے سے حقائق پر مبنی سفارشات دے گی جس پر سی آر اے کی منتخب باڈی حتمی فیصلہ کرے گی ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments