وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،سمانیوز کی جانب سے ان کے جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کو ’’یو ٹرن ‘‘ قرار دینے پر آگ بگولہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ’’سما نیوز ‘‘ نے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے جہلم میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں ان کے خطاب کو ’’ یو ٹرن ‘‘ قرار دیتے ہوئے بار بار کہا کہ فواد چوہدری نے 14 نومبر کو سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کو بیالیس ٹریلین ملنے کی بات کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنے اس بیان پر ’’یو ٹرن ‘‘ لیتے ہوئے جہلم میں کہا ہے کہ ’’میں نے یہ کہا ہے اسمبلی میں15 سو ارب روپیہ بلوچستان میں گیا ۔ نجی ٹی وی پر اس خبر کے بار بار نشر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات آگ بگولہ ہو گئے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سمانیوز کو کھری کھری سناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’سماء ٹی وی کے بزرجمہروں کیلئے چوہدری اعتزاز صاحب کے کتاب پورس پڑھ لیں تا کہ ان کے علم میں اضافہ ہو کہ سکندر اعظم کو پورس سے فتح ہوئی یا شکست۔۔ اور مہربانی کریں کے جو کام آتا ہے وہ کریں یعنی Remaking of Crime تاریخ شاید ذرا زیادہ محنت والا کام ہے اور آپ اس کیلئے تیار نہیں ہیں‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ کے بعد نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز ‘‘ نے بھی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے جہلم اور سینیٹ میں کئے جانے والے خطاب کی فوٹیج سامنے لے آئے اور اسے بار بار نشر کرتے رہے ۔
سما اور فواد چودھری کا جھگڑا کیا تھا؟؟
Facebook Comments