سماء حیدرآباد بیورو میں ادارے کی اجازت کے بغیر خاتون انٹرنی رکھنے پر کیمرا مینوں کا احتجاج، نوبت استعفوں تک آگئی پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سماء حیدرآباد بیورو میں رپورٹر فقیر سلیم نے ادارے کی اجازت کے بغیر ایک خاتون کو انٹرنی رکھا اور کیمرا مینز کو اسے اپنی موٹرسائیکل پر فیلڈ میں لے جانے کا کہا جس پر کیمرہ مینز نے شدید احتجاج کیا کہ انہیں ادارے کی طرف سے پیٹرول نہیں ملتا وہ خاتون کو موٹرسائیکل پر رپورٹنگ کے لئے نہیں لے جاسکتے اور رپورٹر سے یہ سوال بھی کرڈالا کہ کیا خاتون کو ادارے نے ٹرینی رکھا جس پر رپورٹر نے کہا کہ جو کام کہا ہے وہ کریں ،جس پر معاملہ تلخ کلامی تک پہنچا کیمرامینوں نے احتجاج کرتے ہوئے استعفے دینے کا کہہ دیا۔۔بعد میں جب کراچی ہیڈ آفس رابط کیا تو پتہ چلا کہ ادارے نے کسی خاتون کو ٹرینی رپورٹر نہیں رکھا بلکہ اسے رپورٹر فقیر سلیم نے اپنی طرف سے رکھاہے، جس پر او ایس آر انچارج نے کیمرا مینز کو کام جاری رکھنے کا کہا اور کہا کہ الیکشن ہوجانے دیں پھر ضابطے کے تحت جو کارروائی ہوگی وہ کی جائیگی کیمرہ مینز کے اس ردعمل کے بعد خاتون ٹرینی رپورٹر نے آفس آنا چھوڑ دیا جس کی ممکنہ وجہ رپورٹر فقیر سلیم سے ادارے کی جانب سے کی گئی ممکنہ باز پرس بتائی جارہی ہے۔۔
سما حیدرآباد میں کیا ہورہا ہے؟؟؟
Facebook Comments